20بکروں کا صدقہ،بہاﺅ الدین زکرےا ےونیورسٹی مےںکلا سز کا دوبارہ اجراء

20بکروں کا صدقہ،بہاﺅ الدین زکرےا ےونیورسٹی مےںکلا سز کا دوبارہ اجراء

  

لاہور( جنرل رپورٹر) بہاﺅ الدین زکرےا ےونیورسٹی لاہور کینال کیمپس میں 20بکروں کے صدقے کے بعد کلا سز کا دوبارہ اجراءکردیا گیا ہے ۔گذشتہ ورز لاہور کینال کیمپس کے چیرمین منیر احمد بھٹی نے 20 بکروں کو ذبح کرکے ےونیورسٹی اور عملہ کا صدقہ دیا جس کے بعد اےوننگ کلاسز کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ۔بکرے زبح کرکے انکا گوشت غریبوں میں تقسیم کیا گیا ۔دریں اثناءےونیورسٹی کے چیرمین منیر احمد بھٹی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اس کیمپس میں زیر تعلیم تین ہزار طلباو طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کو کمزشلائیزیشن کے لئے سال 2007میں درخواست جمع کروادی تھی ہم اس کی فیس جمع کروانے کے لئے تیار ہیں ایل ڈی اے چالان فارم دے ۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے اس وقت دیگر پرائیوٹ ےونیورسٹیوں سے ملکر پارٹی بنا ہوا ہے۔

بہاﺅ الدین زکرےا ےونیورسٹی

مزید :

صفحہ آخر -