اداکارہ سپنا خان کی بازیابی کےلئے کیس کی سماعت ملتو ی

اداکارہ سپنا خان کی بازیابی کےلئے کیس کی سماعت ملتو ی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب سرداردوست محمد کھوسہ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ و ماڈل سپنا خان کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتہ تک ملتو ی کردی۔فاضل عدالت نے بازیابی کے لیے درج مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے کابھی حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز دوران سماعت عدالت کے روبرو کیس کی تفتیش کرنے والے جوائنٹ پینل کے سربراہ ایس پی عمر ورک اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس امر پر شبہ ہے کہ سپنا خان کے بارے میں ان کے سابق شوہر دوست کھوسہ ان کے ڈرائیور فہیم یا سپنا خان کے بھائی فیصل خان کوعلم ہے یاوہ ان کے پاس ہے اس پرفاضل عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ تمام تر پہلوﺅں کا جائزہ لے کر معاملہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں ۔ لاہورہائیکورٹ کے روبرو سپنا خان کے والد مثل خان نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپنا خان کی بازیابی کے لیے درخواست دے رکھی ہے ۔

اداکارہ سپنا کےس

مزید :

صفحہ آخر -