معاشرے کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،نی

معاشرے کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،نی

  

ب

لاہور(خبر نگار) نیب پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسنین نے کہا ہے کہ معاشرے کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے ہر فرد کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیب اور احتساب کرنے والے اداروں کو بھی فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراءہال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سیل شہزاد بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی جی نے کہا کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے سے احتساب کے عمل رکاوٹ رہی ہے۔ تاہم موجودہ حکومت نے احتساب کرنے والے اداروں کو مکمل فری بینڈ دے رکھا ہے تاہم اس میں معاشرے کے افراد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور کرپشن کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ تب ہی معاشرے کو کرپشن سے پاک بنایا جاسکتا ہے ۔ اور شہریوں میں زیادہ آگاہی پیدا کرنے سے کرپشن کی شرح میں کمی آسکتی ہے۔

نیب

مزید :

صفحہ آخر -