غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 15جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روزدوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے روبرو بھی بجلی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ زیر سماعت ہے اور اس پر فیصلہ آنے والا ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لے جس پر فاضل عدالت نے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

 سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -