وزےراعظم نواز شرےف نے ملکی مفاد مےں بہتر فےصلے کےے،شےر علی گورچانی

وزےراعظم نواز شرےف نے ملکی مفاد مےں بہتر فےصلے کےے،شےر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم Aمیں آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے آئے 25رکنی وکلاءکے وفد سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سردار میر اکبر خان ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کر رہے تھے ۔ وفد میں سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار باغ، امتیاز شاہین ایڈووکیٹ، خالد اکبر عباسی اور سردار منظور سیمت دیگر وکلاءبھی موجود تھے۔قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ اور اس میں ہونے والی قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 2005میں آنے والے زلزلہ سے آزاد کشمیر میں بہت زیادہ تباہی ہوئی مگر اس وقت کی حکومت نے خدائی آفت کی زد میں آنے والوں کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے۔جبکہ مسلم لیگ ن نے ہر مشکل وقت میں بلا امتیاز ہر صوبے کی خدمت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔آواران صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلہ نے جو تباہی کی وہ قیامت سے کم نہ تھی ۔اور پنجاب حکومت نے اس کڑے وقت میں بلوچ بھائیوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عید کی خوشیاں بھی زلزلہ زدگان کے ہمراہ گزاری ہیں۔ میاں محمد نواز شریف نے منتخب ہونے کے بعد ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کیے ہیںجن کے ثمرات آئندہ دنوں میں آنے شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پچھلے پانچ سالوں میں جو ترقیاتی کام کیے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔آخر میں وفد نے پنجاب اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ کا دورہ بھی کےا۔
 شیر علی گورچانی

مزید :

صفحہ آخر -