چینی کی برآمد ڈھائی سو فیصد بڑھ گئی

چینی کی برآمد ڈھائی سو فیصد بڑھ گئی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)گنے کی پیداوار ملکی ضروریات سے زائد ہونے کی اطلاعات پر چینی کی برآمد ڈھائی سو فیصد بڑھ گئی ہے ۔اکتوبر کے دوران انتیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی ایکسپورٹ کی گئی ۔

جبکہ ستمبر کے دوران ملکی برآمد صرف آٹھ ہزار ٹن تک محدود تھی۔رواں مالی سال کے دوران چینی کی برآمد نوے ہزار ٹن سے زائد رہی،جولائی سے اکتوبر کے دوران چینی کی برآمد سے چار کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

مزید :

کامرس -