عبدالقادر ملا کے عدالتی قتل کی سازش کی شدید مذمت کر تے ہےں، لیاقت بلوچ

عبدالقادر ملا کے عدالتی قتل کی سازش کی شدید مذمت کر تے ہےں، لیاقت بلوچ

  

لاہور( جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کے عدالتی قتل کی سازش کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پورا بنگلہ دیش سراپا احتجا ج ہے ۔ بنگلہ دیشی عوام حسینہ واجد کی آمرانہ اور ظالمانہ نام نہاد جمہوری حکومت سے نجات چاہتے ہیں لیکن شیخ مجیب الرحمن کی بیٹی حسینہ واجد ایک بار پھر بھارتی ایما پر بنگلہ دیش کو تباہ کر رہی ہے اور عوام کا قتل عام کیا جارہاہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بنگلہ دیش حکومت انصاف کا قتل کر رہی ہے ۔ جھوٹ اور جھوٹی گواہیوں پر بنگلہ دیشی قیادت کو سوچے سمجھے منصوبہ کے ساتھ راستہ سے ہٹانے اور انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ عالمی برادری بنگلہ دیش میں انصاف ، قانون اور عالمی قوانین کی پامالی کا نوٹس لے اور بے گناہ سیاسی قائدین کے عدالتی قتل سے بنگلہ دیشی حکومت کا ہاتھ روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر غلام اعظم ، مطیع الرحمن نظامی ، قمر الزمان ، عبدالقادر ملا ، میر قاسم محب دین و محب وطن سیاسی دینی رہنما ہیں ۔ 71 ءمیں بھی ان قائدین نے خطہ میں عالمی سازش کا مقابلہ کیا ۔ 41 سال بنگلہ دیش میں بھی ان قائدین کی سیاست حب دین و حب الوطنی کی اعلیٰ مثال ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی برادری بے حسی چھوڑے ، انسانی المیہ سے بنگلہ دیش کو محفوظ کیا جائے ۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم بیگم حسینہ واجد کو غیر قانونی ، غیر انسانی اور غیر منصفانہ کردار سے روکا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -