سام سنگ نے 1 ٹیرا بائٹ mSATA، ایس ایس ڈی ڈرائیومتعارف کرادی
لاہور(پ ر)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے انڈسٹری کی پہلی 1 ٹیرا بائٹ (ٹی بی) mSATA SSD سمیت EVO mSATA 840 (منی سیریل ATA ) سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو (SSD) لائن اپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ سام سنگ EVO mSATA 840 ایس ایس ڈی 840 EVO لائن اپ کی توسیع ہے جس کوجولائی میں منعقدہ سام سنگ ایس ایس ڈی عالمی کانفرنس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔ نئے SSD کمپیکٹ mSATA فارم فیکٹرکی خصوصیات کا حامل ہے جوتقریبا ایک 2.5 انچ SSD کے ایک چوتھائی سائز کاہے اوریہ ہائی ڈینسٹی اوراعلی کارکردگی کی ایک ہی سطح فراہم کرتا ہے ۔سام سنگ میں میموری برانڈ پراڈکٹ مارکیٹنگ کے سینئرنائب صدر انسوکم نے کہا ہے کہ "نئے mSATA ایس ایس ڈی لائن اپ جوایک ٹیرابائٹ تک میموری اور ایک آپٹیمائزڈ سافٹ ویئر آلے کی پیشکش کرتاہے، کے ساتھ ہم توقع رکھتے ہیں کہ صارفین ڈیسک ٹاپ پی سیزکے علاوہ انتہائی پتلے نوٹ بک پربھی بہت زیادہ سٹوریج والیوم اورکارکردگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم بہترمعیار اورقابل بھروسہ جدید ترین SSD مصنوعات اور سافٹ ویئرسلوشنز لانے کا سلسلسہ جاری رکھیں گے۔نئی EVO mSATA 840 سام سنگ کا ایڈوانس 128گیگا بائیٹ کا (NAND) فلیش میموری استعمال کرتا ہے ۔جدید میموری ٹیکنالوجی پرمشتمل ایک ٹیرابائیٹ mSATA SSD ، 3.85 ملی میٹرکی موٹائی اور8.5گرام کے وزن میں دستیاب ہے جوبالترتیب تقریبا 40 فیصد اورایک عام ہارڈ ڈسک ڈرائیو(HDD) کا بارواںحصہ ہے۔
EVO mSATA 840 ایس ایس ڈی لائن اپ 120GB ، 250GB ، 500GB اورایک ٹیرابائیٹ میں دستیاب ہے جبکہ ایک ٹیرابائیٹ ورژن 98000 رینڈم ریڈ اور 90000 رینڈم رائٹ IOPS (فی سیکنڈ ان پٹ آو¿ٹ پٹ آپریشنز) کے ساتھ ساتھ 540 میگابائیٹ اور 520 میگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتارسے سیکوینشنل ریڈاینڈ رائٹ کی رفتارفراہم کرتاہے۔ خاص طور پر نئے EVO mSATA 840 ایس ایس ڈی کونوٹ بک پرنصب ایک دوسرے ڈیٹا سٹوریج آلہ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ۔EVO mSATA 840 ایس ایس ڈی لائن اپ عالمی سطح پر رواں ماہ دستیاب ہو جائے گا۔