امتیاز شیخ ایف پی سی سی آئی کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب

امتیاز شیخ ایف پی سی سی آئی کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب

  

اسلام آباد (اے پی پی) جہلم چیمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی سربراہ امتیاز شیخ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ چیئرمین بزنس مین پینل طارق سعید، سارک چیمبر کے سینئرنائب صدرافتخارعلی ملک، پاک انڈیا چیمبر کے سربراہ ایس ایم منیر نے امتیازشیخ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے، پنجاب کی کاروباری برادری ، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ اور جہلم چیمبر نے امتیاز شیخ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

 کاروباری برادری نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ امتیازشیخ مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے کاوشیں کریں گے۔ تاجر رہنماﺅں حمید اختر چڈھا، عامر عطا¾ باجوہ، عاطف اکرم شیخ، انوار اے شیخ، ملک سہیل حسین اوردیگرنے امتیاز شیخ کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ان پراعتماد کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز شیخ کی کامیابی سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

مزید :

کامرس -