4 ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات 13.15 فیصد اضافے کے ساتھ 2892میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں :پی بی ایس

4 ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات 13.15 فیصد اضافے کے ساتھ 2892میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2013-14ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات میں 13.15 فیصد اضافے کے ساتھ 2ہزار 892 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ پاکستان ادارہ شماریارت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گوشت کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ‘ ایران ‘ بحرین ‘ کویت ‘ عمان ‘ قطر اور افغانستان سمیت چین ‘ ویتنام اور تھائی لینڈ کو گوشت برآمد کیا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گوشت کی برآمدات میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی ) کے ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ممالک میں پاکستان کی طرف سے گوشت کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید :

کامرس -