فےول اےڈجسٹمنٹ کی مد مےں وصول کی گئی رقم کی واپسی کےلئے درخواست دائر

فےول اےڈجسٹمنٹ کی مد مےں وصول کی گئی رقم کی واپسی کےلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں عوام سے وصول کیے گئے اضافی54 ارب روپے کی یکمشت واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست گزارکی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام سے اربوں روپے اضافی وصول کیے۔نیپراکی جانب سے اعلان کیاگیاہے کہ یہ رقم 7ماہ میں صارفین کوواپس کی جائےگی۔ نیپرا کا اضافی رقم وصول کرناآئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا اب احکامات جاری کیے جائیں کہ نیپرا تمام رقم یکمشت صارفین کو واپس کرے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -