رواں مالی سال13 ارب 92کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وصول

رواں مالی سال13 ارب 92کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وصول

  

لاہور(کامرس رپورٹر)مالی سال 2012-13 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 13 ارب 92کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں جبکہ مالی سال 2011-12 میں موصولہ ترسیلات زر 13ارب 18کروڑ ڈالر تھیں، اس طرح اعداوشمار کے مطابق ترسیلات زر میں 74کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا -رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات میں ہر گزرتے سال اضافہ ہورہا ہے، مالی سال 2010-11 میں 11.20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8 فیصد تک جبکہ آئندہ مالی سال میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے

مزید :

کامرس -