کے ایس ای 100انڈیکس24900کی نفسیاتی حد سے گرگیا

کے ایس ای 100انڈیکس24900کی نفسیاتی حد سے گرگیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس24900کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 34ارب26کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت17.20فیصد زائد جبکہ54.08 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ اورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25102پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ تاہم فروخت کے دباو¿،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 120.21پوائنٹس کمی سے 24878.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں 139 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

 ،192میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں34ارب26 کروڑ23 لاکھ18 ہزار716 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر60 کھرب5ارب89 کروڑ89لاکھ 37 ہزار987 روپے ہوگئی ۔ منگل کو کاروباری سرگرمیاں17 کروڑ 75 لاکھ32 ہزار870 شیئرز رہیں ، جو پیر کے مقابلے میں2 کروڑ60 لاکھ 67ہزار20 شیئرزکم ہیں ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے ۔ اس کے حصص کی قیمت88.20 روپے اضافے سے1852.20 روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت44.50روپے سے اضافے سے4544.50 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت430.00 روپے کمی سے 8770.00 روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت400.00 روپے کمی سے7700.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو پی آئی اے سی کی سرگرمیاں2کروڑ75لاکھ1 ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 60پیسے اضافے سے8.75 روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 35لاکھ93 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 21پیسے کمی سے 13.44 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس80.20 پوائنٹس کمی سے18639.79 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس186.62 پوائنٹس کمی سے41557.68 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 105.15پوائنٹس کمی سے 18431.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -