پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کےلئے اضافی سامان پر فی بیگ کرایہ مقرر

پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کےلئے اضافی سامان پر فی بیگ کرایہ مقرر

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں کے لئے اضافی سامان پر فی کلو گرام کے بجائے فی بیگ کرایہ مقرر کردیا ہے،اضافی بیگ کے لئے 3000 روپے کی ادائیگی کرناہوگی۔ اضافی بیگ میں 28کلو گرام تک وزن لے جایا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان ایم ایم تاجور نے بتایا کہ ایئر لائن نے اندرون ملک پروازوں پر اضافی سامان کے لئے کرائے کی حد مقرر کردی ہے۔مسافر ایک بیگ 20کلو گرام وزن کا مفت لے جاسکیں گے۔ ایک سے زیادہ بیگ کو اضافی سامان تصور کیا جائے گااور اضافی سامان یا وزن کے حساب سے ادائیگی کا نظام ختم کردیا گیا ہے۔ اضافی بیگ کے لئے 3000 روپے کی ادائیگی کرناہوگی۔ اضافی بیگ میں 28کلو گرام تک وزن لے جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر کے ٹکٹ پراضافی بیگ بک ہونے کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے یہ اقدام اضافی سامان پر ہونے والی بدعنوانی روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -