یورپی فضائی نگرانی کے ادارے کا 58 سو ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

یورپی فضائی نگرانی کے ادارے کا 58 سو ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی)یورپ کے فضائی نگرانی کے ادارے ای اے ڈی ایس کا 58 سو ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فضائی نگرانی کے یورپی ادارے ای اے ڈی ایس نے58 سو ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ائیر بیس کے چیف ایکٹیوٹوم اینڈرز کے مطابق اگلے تین برسوں کے دوران ادارے کے دفاع اور خلاءکے محکموں کے زیادہ تر ملازموں کو فارغ کردیا جائے گا۔

 ائیر بس اور ہوائی جہاز بھی اس ادارے میں تیار کئے جاتے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ 45 سو مستقل اور 13 سو عارضی نوکریاں ختم کی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں جرمنی،برطانیہ،فرانس اور لزبن سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو نے مزید بتایا کہ یورپ بھر میں دفاعی بجٹ میں کمی آئی ہے اور ای اے ڈی ایس کو اس صورتحال سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے یہ اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

مزید :

کامرس -