ایف پی سی سی آئی کے انتخابات‘ زکریا عثمان بلامقاملہ صدر منتخب

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات‘ زکریا عثمان بلامقاملہ صدر منتخب

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2014 میں زکریاعثمان بلامقابلہ صدر جبکہ بلوچستان سے خواتین کی ایک نشست کے علاوہ باقی تمام عہدیداران بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے انتخابات کے لئے نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ پر تقریباً تمام عہدوں کے لئے صرف ایک، ایک کاغذات نامزدگی جمع کرایا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر میاں شہزادہ عالم نے نامزدگی کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق صدر کے عہدے پر زکریا عثمان بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سینئر نائب صدر کے عہدے پر شوکت احمد ، ایسوسی ایشن کے نائب صدرو کی چارنشتوں پر خرم سعید، میاں محمود احمد، ایس ایم نصیر، اور مظہر ناصر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔سی طرح ایوان تجارت و صنعت کی نشتوں پر اسلام آباد اور وفاقی علاقے سے منور مغل، پنجاب سے شیخ امتیاز احمد، خبیر پختون خوہ کے عدنان جلیل بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔بلوچستان اور خواتین کے لئے نائب صدر کی نشت پر ایک سے زائد کاغذات نامزدگی جمع ہونے کی وجہ سے اس نشت پر پولنگ متوقع ہے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 دسمبر ہے جس کے بعد اس نشت پر بھی صورتحال واضع ہوجائے گی۔

مزید :

کامرس -