جدید چینی ٹیکنالوجی کے حامل بیگ ٹائپ بائیو گیس پلانٹ کی جامعہ زرعیہ میں تنصیب کا آغاز

جدید چینی ٹیکنالوجی کے حامل بیگ ٹائپ بائیو گیس پلانٹ کی جامعہ زرعیہ میں ...

  

فیصل آباد( بیورورپورٹ)جدید چینی ٹیکنالوجی کے حامل بیگ ٹائپ بائیو گیس پلانٹ کی جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں تنصیب کا آغاز کردیا گیا ہے جو ایک ماہ میں پیداوار شروع کر دے گا۔ یہ پلانٹ چالیس کیوبک میٹر پر مشتمل ہو گا جس کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے ۔ صرف 60جانوروں کے فضلے سے چلنے والا چینی ٹیکنالوجی کاحامل یہ بائیو گیس پلانٹ یونیورسٹی کے انجینئرزاور نوجوانوں کیلئے نئی تحقیق اورتجزیے کا موقع فراہم کرے گا۔

 چین کاتیار کردہ یہ پلانٹ اس لحاظ سے بھی انتہائی منفرد ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی منتقل کیاجاسکتاہے۔ یونیورسٹی انجینئرز کے ڈیزائن کردہ بائیو گیس پلانٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے قابل عمل ماڈل قرار دیا گیاہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے انجینئرز صوبہ بھر میں چھوٹے کسانوں کیلئے ایک لاکھ بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب میں حکومت پنجاب کومکمل ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -