فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی دو روزہ انجینئرنگ ایکسپو شروع

فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی دو روزہ انجینئرنگ ایکسپو شروع

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ) فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی دو روزہ انجینئرنگ ایکسپو (آج) 11 دسمبر سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں شروع ہو گی جس میں انجینئرنگ کے شعبہ کی سرگرمیوں کے فروغ کے علاوہ مختلف اقسام کے مقابلوں کے انعقاد سمیت بچوں اور فیملیز کی دلچسپی کیلئے ایونٹس کا بھی انعقاد کیاجائیگا۔ اس نمائش کااہتمام ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کالج آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیاجارہاہے ۔ اس دو روزہ ایکسپو میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات انجینئرنگ ورکشاپس و کانفرنسز میں بھی شرکت کریں گے جبکہ مختلف مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ انجینئرنگ سیکٹرسے متعلقہ سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ادارے ایکسپو میں اپنے اپنے سٹالز لگائیں گے اور اس موقع پر فن نائٹ کا بھی اہتمام کیاجائیگا۔ اس نوعیت کے فیسٹیولز سے طلباءکی انجینئرنگ سکل میںاضافہ کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل سیکٹر سے روابط بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -