پاک ایران گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام شروع کرنے پر دونوں ممالک متفق

پاک ایران گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام شروع کرنے پر دونوں ممالک متفق
پاک ایران گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام شروع کرنے پر دونوں ممالک متفق

  

 تہران، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورایران نے تعطل کا شکار گیس پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ممالک کے ماہرین منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیں گے ۔  دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر برائے  پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی تہران میں ایرانی ہم منصب بائیجان نمدار زینگین کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔ بیان کے مطابق ایران اور پاکستان کے ماہرین جلد ملاقات کرکے گیس پائپ لائن کے اس منصوبے پر کام تیز کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔ دونوں وزرا نے مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی غور کیا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معاہدے کے مطابق جو ملک منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ بنا اسے بھاری جرمانہ دینا ہو گا۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -