طالبان سربراہ ملافضل اللہ دیر پہنچ گئے : ایرانی میڈیا

طالبان سربراہ ملافضل اللہ دیر پہنچ گئے : ایرانی میڈیا
طالبان سربراہ ملافضل اللہ دیر پہنچ گئے : ایرانی میڈیا

  

اسلام آباد،تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے پیش نظر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ نے صوبہ خیبرپختونخواکے ضلع دیرکواپنامسکن بنالیا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر ملا فضل اللہ چندروزقبل افغانستان کے صوبے کنڑ سے شمالی وزیرستان پہنچے جہاں سے و ہ ضلع دیر میں نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ہیں تاہم طالبان ذرائع نے ملا فضل اللہ کی دیرمنتقلی کی تصدیق نہیں کی اوراب تحریک طالبان پاکستان کا ہیڈکوارٹربھی دیر میں ہی ہوگا۔ بعض اطلاعات کے مطابق ملافضل اللہ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے پیش نظر دیرمنتقل ہوئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ملا فضل اللہ سربراہ بننے کے بعد پہلی بار افغانستان سے پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان آ ئے تھے جہاں اس نے طالبان شوری کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -