جیونیوز کی پروگرام’ کھراسچ‘ رکوانے کی درخواست مسترد،فریقین کو نوٹس

جیونیوز کی پروگرام’ کھراسچ‘ رکوانے کی درخواست مسترد،فریقین کو نوٹس
جیونیوز کی پروگرام’ کھراسچ‘ رکوانے کی درخواست مسترد،فریقین کو نوٹس

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے جیونیوز کی جانب سے اے آروائے نیوز کے پروگرام ’کھراسچ‘کو رکوانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور عدالت نے قراردیاہے کہ فریقین کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کیاسکتا، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔اے آروائے نیوز کے مطابق جنگ گروپ کے میرشکیل الرحمان کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایاکہ پروگرام کھرا سچ میں کردار کشی کی جارہی ہے لہٰذاپروگرام کو رکوایاجائے اوراگر پروگرام نہیں روکاجاتاتو ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کردیاجائے ۔فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ فریقین کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کیاجاسکتا اور نوٹس جاری کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان مبشر لقمان سے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

لاہور -