این آئی سی ایل سکینڈل : نیب نے یوسف رضاگیلانی کو بھی طلب کرلیا

این آئی سی ایل سکینڈل : نیب نے یوسف رضاگیلانی کو بھی طلب کرلیا
این آئی سی ایل سکینڈل : نیب نے یوسف رضاگیلانی کو بھی طلب کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ عبدالرو¿ف چوہدری اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے این آئی سی ایل سکینڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی بدھ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق سیکرٹری سٹیبلشمنٹ عبدالرو¿ف چوہدری اور سابق ڈی جی ایف آئی سے تحریری جواب حاصل کئے۔ ٹیم نے وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری خوشنود لاشاری کو بھی نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر احمد قریشی نے شامل تفتیش ہو کر کیس کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جواب دیئے۔

مزید :

اسلام آباد -