پشاور میں پولیس پرفائرنگ ، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندمارے گئے

پشاور میں پولیس پرفائرنگ ، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندمارے گئے
پشاور میں پولیس پرفائرنگ ، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندمارے گئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ارمڑ کے علاقے خٹکو پل میں شدت پسندوں نے پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ 30 منٹ تک جاری رہا۔پولیس کی فائرنگ سے دو شدت پسندمارے گئے تاہم مرنیوالوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

مزید :

پشاور -