نسوانی ہینڈ بیگز بھی صحت کیلئے نقصان دہ ۔ ۔ ۔
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین نے کہاہے کہ خواتین میں کمردرد کی اہم خوبصورت ہینڈ بیگز ہیں۔امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق کندھے پربھاری بھرکم بیگ لٹکانے سے مسلز عدم توازن کا شکار ہوتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباﺅ پڑنے سے کمر میں درد شروع ہوجاتا ہے جوگردن سے ہوتا ہوا دماغ تک جا پہنچتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمردرد سے بچنے کیلئے بیگ کے وزن میں کمی کی جائے اورچوڑے سٹریپ والے بیگ استعمال کیے جائیں جبکہ ہاتھ میں رکھنے والے بیگ زیادہ فائدہ مند ہیں۔