سعودی عرب میں ناجائز تعلقات اور سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی سمیت دوافراد کے سرقلم

سعودی عرب میں ناجائز تعلقات اور سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی سمیت دوافراد کے ...
سعودی عرب میں ناجائز تعلقات اور سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی سمیت دوافراد کے سرقلم

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ناجائز تعلقات اور منشیات سمگلنگ کے الزام میں سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت دوافرادکے سرقلم کردیے گئے ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی قومیت کے حامل حسن غزنوی کو جزان کے شہر میں موت کی سزا دی گئی۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تعلقات کے باعث خاتون حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حسن کا ان سے کیا رشتہ تھا یا بچے کی پیدائش واقع ہوئی یا نہیں۔دوسری جانب ایک الگ اعلامیے کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شخص کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں موت کی سزا دے دی گئی،انہیں دارالحکومت ریاض میں سزا دی گئی تاہم مزید شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، ڈرگ سمگلنگ اور دیگر جرائم کی سزا موت ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -