سابق امریکی اداکارہ نے اوباما کو’رائسن خط‘ بھیجنے کا اعتراف کرلیا

سابق امریکی اداکارہ نے اوباما کو’رائسن خط‘ بھیجنے کا اعتراف کرلیا
سابق امریکی اداکارہ نے اوباما کو’رائسن خط‘ بھیجنے کا اعتراف کرلیا

  

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی اداکارہ نے صدر باراک اوباما کو زہریلے پاﺅڈررائسن خط میں بھیجنے کا اعتراف کر لیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں اٹارنی آفس سے جاری بیان کے مطابق 36 سالہ سابق اداکارہ شینون گس رچرڈسن نے عدالت میں پیشی کے دوران اعتراف جرم کرلیا جس پراسے عمرقیدکی سزاہوسکتی ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق خاتون نے صدرباراک اوباما اور نیویارک کے میئربلوم برگ کو خط میں زہریلاپاﺅڈر رائسن بھیجاتھا۔ملزمہ کو جون میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شینون کے وکیل کے مطابق چند روز قبل خاتون نے معافی کی درخواست کی تھی جس پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اسے 18 سال قید ہو سکتی ہے۔

مزید :

تفریح -