سیکیورٹی معاہدہ کیلئے پاکستان نے افغانستان کو مشورہ دیا: امریکہ

سیکیورٹی معاہدہ کیلئے پاکستان نے افغانستان کو مشورہ دیا: امریکہ
سیکیورٹی معاہدہ کیلئے پاکستان نے افغانستان کو مشورہ دیا: امریکہ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان جیمز ڈوبنز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی کو امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے کا مشورہ دیاتھا۔میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے افغان صدر کو 2014 ءکے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے کا سمجھوتہ کرنے کو کہا ہے، نواز شریف نے حامد کرزئی پر زور ڈالا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرلیں۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ روس اور چین بھی افغان صدر پر امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے پر دباو¿ ڈال رہے ہیں جبکہ ایران سیکیورٹی معاہدے کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے حامد کرزئی بھارت کا دورہ کریں گے، امید ہے کہ بھارت افغان صدر کو امریکہ کے ساتھ سیکیوٹی معاہدہ کرنے پر راضی کرلے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -