وزیراعظم سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، تصفیہ طلب معاملات حل کرناچاہتے ہیں : نوازشریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی ہائی کمشنرڈاکٹر رگھوان نے ملاقات کی ہے جس دوران پاک بھارت تعلقات پربات چیت کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب تنازعات حل کرنا چاہتے ہیں،نہ صرف بھارت سے بلکہ تمام ہمسائیہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کے قریب آنے سے خطے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔جیونیوز کے مطابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل جلد شروع ہونا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان اور بھارت کے عوام کی خاطردونوں کو مل کرپرامن طریقے سے رہنے کے سواکوئی چارہ نہیں۔