سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا کی جانب سے فلم کیلئے اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات فراہم کیے جانے کا انکشاف

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا کی جانب سے فلم کیلئے اُسامہ بن لادن کی ...
سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا کی جانب سے فلم کیلئے اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات فراہم کیے جانے کا انکشاف

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے سی آئی آے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا کی جانب سے اسامہ ن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات زیروڈارک تھرٹی کے فلم میکر کو فراہم کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔سی آئی اے کی جانب سے 200 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف مارک بوال کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات فراہم کیں۔ دستاویزات کے مطابق لیون پنیٹا نے یہ معلومات سی آئی ائے ہیڈ کواٹر میں زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف کو دیں تھیں۔ دوسری جانب لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ جس وقت وہ سی آئی آے ہیڈ کوارٹر میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے تو زیرو ڈارک تھڑٹی کا مصنف مارک بوال بھی کمرے میں موجود تھا لیکن وہ اس کی موجودگی سے بے خبر تھے جس کی وجہ سے معلومات اس تک پہنچ گئیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -