چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر کئی شہروں میں یوم نجات

چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر کئی شہروں میں یوم نجات
چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر کئی شہروں میں یوم نجات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد،گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی ریٹائرمنٹ پربدھ کو فیصل آباد اورگوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں یوم نجات منایاگیا۔چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری بدھ کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے اور اُن کی سروس کے آخری دن بعض شہروں میں وکلاءنے یوم نجات منایا۔ فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر وکلاءنے ریلی نکالی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ گوجرانوالہ میں بھی وکلاءنے یوم نجات منایا۔ یادرہے کہ کئی شہروں میں ہائیکورٹ کے بینچ بنانے کے لیے وکلاءمسلسل کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں جبکہ وکلاءپر سپریم کورٹ میں تشدد بھی ہواتھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -