سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس کو عشائیہ دینے سے انکار، نائب صدر کی رکنیت معطل ، شوکاز نوٹس جاری

سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس کو عشائیہ دینے سے انکار، نائب صدر کی رکنیت معطل ، ...
سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس کو عشائیہ دینے سے انکار، نائب صدر کی رکنیت معطل ، شوکاز نوٹس جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس کو عشائیہ دینے سے انکار کردیاہے اور ذاتی خرچ پر منگل کو عشائیہ دینے والے نائب صدر کی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیاہے ۔ سپریم کورٹ بار کے صدرامین یوسف نے بتایاکہ متنازعہ ہونے پر چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کو متنازعہ ہونے پر عشائیہ نہیں دے رہے ، اُنہوں نے خود اپنے فیصلوں کا مذاق بنایا۔ صدر نے بتایاکہ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کامشترکہ فیصلہ تھاکہ عشائیہ نہیں دیں گے لیکن نائب صدر رانانعیم سرور نے چیف جسٹس کو ذاتی حیثیت میں عشائیہ دے کر قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ نائب صدر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے کہ اُنہوں نے اخراجات کہاں سے اداکیے ؟ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اطلاعات ہیں کہ رانا نعیم سرور نے خود اخراجات ادانہیں کیے بلکہ سرکاری فنڈسے رقم اداکی گئی ہے ۔ وکلاءپر سپریم کورٹ میں تشدد کرانے کی پاداش میں رجسٹرارکے خلاف کارروائی نہ ہونے پر وکلاءبرادری نالاں ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے بتایاکہ میڈیا کے ایک گروپ کو نواز نے والے چہرے سامنے لائیں گے اور بار کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔

مزید :

قومی -