سردی آ گئی۔۔۔

سردی آ گئی۔۔۔
سردی آ گئی۔۔۔

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو گی جس کے بعد میدانی علاقوں میں شدید دھند کا آغاز ہو گا۔ ماہر موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق کل سے پنجاب کے تمام میدانی علاقوں میں شدید دھند کا آغاز ہو گا اور لاہور، فیصل آباد، گوجوانوالہ سمیت ساہیوال کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند ہو گی، موٹروے کے ایم ون اور ایم ٹو کے تمام سیکشن پر بھی شام کے بعد شدید دھند ہو گی۔ ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق اچھی بارشوں اور برفباری کا آغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا تاہم شمالی علاقوں، گلگت، گلیات، سکردو اور مری میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے برفباری کا آغاز ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -