خورشید شاہ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے متفقہ چیرمین منتخب کرلیا گیا

خورشید شاہ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے متفقہ چیرمین منتخب کرلیا گیا
خورشید شاہ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے متفقہ چیرمین منتخب کرلیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے متفقہ چیرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کے لئے محمود بشیر ورک نے خورشید شاہ کو نامزد کیا جس کی تمام ارکان نے حمایت کی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے ارکان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی، ان کی کوشش ہوگی کہ کمیٹی کو غیرجانبدارانہ طریقے سے چلاتے ہوئے ملکی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان 2007 ءمیں طے پانے والے ”میثاق جمہوریت“ کے مطابق پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی سربراہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو دی جائے گی، اسی کے تحت پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پی اے سی کی سربراہی چوہدری نثار علی خان کو سونپی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -