امریکی وزیردفاع نے پاکستانی حکمرانوں کو ڈانٹ کر پوری قوم کا تمسخراڑایا:منور حسن

امریکی وزیردفاع نے پاکستانی حکمرانوں کو ڈانٹ کر پوری قوم کا تمسخراڑایا:منور ...
 امریکی وزیردفاع نے پاکستانی حکمرانوں کو ڈانٹ کر پوری قوم کا تمسخراڑایا:منور حسن

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ امریکی وزیردفاع نے پاکستانی حکمرانوں کو ڈانٹ کر پوری قوم کا تمسخراڑایا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ قومی اداروں کی نجکاری سے 6لاکھ افراد بے روزگارہو جائیں گے، ماضی میں جن اداروں کی نج کاری کی گئی ان کا ملک و قوم کوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کی نج کاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ایجنڈا ہے، اداروں کی نج کاری کر کے حکومت کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اس نجکاری کے خلاف دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کرلاہور سے مہم شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری سرمایا دارانہ نظام کی ایک شکل ہے اور سرمایہ دارانہ نظام دنیا میں جہاں جہاں بھی آیا عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہا۔ سیمینارسے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

قومی -