بارش نے بھارت کوبچا لیا، جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

بارش نے بھارت کوبچا لیا، جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی
بارش نے بھارت کوبچا لیا، جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

  

سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسراون ڈے بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیااور جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز 0-2سے جیت لی۔قبل ازیں جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کیلئے302رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے میچ کی خاص بات جنوبی افریقہ کے اوپنرڈی کاک کی مسلسل تیسری سینچری تھی ،انہوں نے 120 گیندوں پر 101رنز بنائے۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیامگر صرف 28 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔تاہم چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈی کاک اور اے بی ڈویلیرز نے 171 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئی سنچریاں سکور کیں۔ڈویلیرز نے صرف 101گیندوں میں109 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے چار اور محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جنوبی افریقہ تین میچوں پر مشتمل سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 134 رنز سے جب کہ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے بھارت کو 141 رنز سے شکست دے تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -