بجلی پر سبسڈی کا بجٹ 220 ارب روپے سے بڑھانا پڑے گا:اسحاق ڈار

بجلی پر سبسڈی کا بجٹ 220 ارب روپے سے بڑھانا پڑے گا:اسحاق ڈار
بجلی پر سبسڈی کا بجٹ 220 ارب روپے سے بڑھانا پڑے گا:اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجلی پر سبسڈی کا بجٹ 220 ارب روپے سے بڑھانا پڑے گا، ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرض کی دوسری قسط مل گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں بجلی کی سبسڈی کی مد میں ایک سو ایک ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں ، غریب صارفین کو سبسڈی دینے کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کے حکم پر دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی بل بھجوانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے تیرہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی دوسری قسط مل گئی ہے جبکہ ایک ارب ڈالر کا گلوبل روپیہ بانڈ جاری کرنے کی منظوری اگلے دو ہفتوں میں دی جائے گی۔

مزید :

قومی -