لاڑکانہ کی رہائشی خاتون تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی

لاڑکانہ کی رہائشی خاتون تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی
لاڑکانہ کی رہائشی خاتون تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جیکب آباد (آئی این پی)لاڑکانہ کی رہائشی خاتون تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قصبہ محمد پناہ جاگیرانی کی رہائشی نادیہ ولد محمد عالم جاگیرانی تحفظ کے لئے جیکب آباد کے سٹی تھانے پہنچ گئی جہاں اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میر ے والد نے زبردستی میر ی شادی اپنے بھتیجے سے کی جو مجھ پر تشدد کرتا تھاایک ماہ قبل اس سے خلع لیکر ولاد کے دوست کے پاس رہ سہی تھی جس کا بھی والد کو پتہ چل گیا اور وہ مجھے مارنا چاہتے تھے اس لئے تھانے پہنچی ہوں پولیس کے مطابق لڑکی کو فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج جیکب آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا بیان کے بعد لڑکی کو دارلامان لاڑکانہ بھیج دیا گیا۔

مزید :

جیکب آباد -