سچ بولنا کبھی آسان نہیں ، کامیابی ہمیشہ سچ کو ملتی ہے:نواز الدین صدیقی

سچ بولنا کبھی آسان نہیں ، کامیابی ہمیشہ سچ کو ملتی ہے:نواز الدین صدیقی
سچ بولنا کبھی آسان نہیں ، کامیابی ہمیشہ سچ کو ملتی ہے:نواز الدین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ سچ بولنا کبھی آسان نہیں ہوتا تاہم ہمیشہ کامیابی سچ کوملتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم منٹو کے کردار نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ، منٹو نے اپنی زندگی میں سچ لکھا ،جو دیکھا وہی لکھا اور منٹو کی یہ بات میرے دماغ پر اتنی چھا گئی کہ میں بھی اس دوران اتنا سچ بولنے لگا کہ میرے خلاف بہت زیادہ اختلافات شروع ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بعدا زاں مجھے احساس ہوا کہ ایماندار ہونا بہت مہنگا پڑ رہا ہے اور غلط تاثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانہ روی میں رہ کر سچ بولنا چاہیئے اور آخر میں ہمیشہ سچ کی کامیابی ہوتی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

تفریح -