پی آئی اے کے دو افسران جعلی این او سی پر امریکہ کا ویزہ لگواتے ہوئے پکڑے گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ایک خاتون سمیت دو افسران مبینہ طور پر جعلی این او سی پر امریکا کا ویزہ لگواتے ہوئے پکڑے گئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر فوڈ حسن قریشی اور اسسٹنٹ منیجر عائشہ نے امریکی ویزہ لگوانے کیلئے جعلی دستاویزات کا سہارا لیا۔حکام نے دونوں افسران کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی جنرل منیجر فوڈ حسن قریشی کیخلاف پہلے بھی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر دو کیٹرنگ گاڑیوں کی گمشدگی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔