ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
دسمبر11 منگل۔ گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔
برج ثور
دسمبر11 منگل۔ اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میںنئی تبدیلی آئے گی۔
برج جوزا
دسمبر11 منگل۔ ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔
برج سرطان
دسمبر11 منگل۔ بعض پرانے مسئلے سر ابھاریں گے۔ گھریلو معاملات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آہیں۔
برج اسد
دسمبر11 منگل۔ گھریلو معاملات میں توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
برج سنبلہ
دسمبر11 منگل۔ کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔
برج میزان
دسمبر11 منگل۔ ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔
برج عقرب
دسمبر11 منگل۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ خریداری کا موقع مل سکے گا۔
برج قوس
دسمبر11 منگل۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔
برج جدی
دسمبر11 منگل۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آپ کسی کاروباری وفد سے ملاقات کر سکیں گے۔ڈرائیونگ محتاط انداز سے کریں۔
برج دلو
دسمبر11 منگل۔ کئی ایک ادھورے گھریلو کام اور گھر کی تزئین و آرائش کر سکیں گے۔ وسیع النظری اور وسیع القلبی کی بدولت اپنی گزشتہ کی گئی بہتر پلاننگ سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکیں گے۔
برج حوت
دسمبر11 منگل۔ حلقہ احباب وسیع اور پائیدار ہوگا۔رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم یا کاروبار وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔