مسلم لیگ ن کے تمام منصوبے کرپشن کیلئے تھے :فرخ حبیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام منصوبے کرپشن کیلئے تھے ۔
سما ءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزراءکی کارکردگی جانچ کرنئی مثال قائم کی ، چیئر مین پی اے سی کیلئے اپوزیشن کسی اور کا نام دیدے کیونکہ شہبازشریف کونیب مقدمات کا سامنا ہے، نیب کیلئے قانون سازی پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے کے تمام منصوبے کرپشن کیلئے تھے ۔