چیئر مین نیب کے وزیر اعظم سے ملنے پر کوئی موقف قبول نہیں :شازیہ مری کا نیب کو اپنی کارکردگی پر غور کرنے کا مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ صرف اپوزیشن کو احتساب کانشانہ بنایاجارہاہے، نیب اپنی کارکردگی پر خودغور کرے ، چیئر مین نیب وزیر اعظم سے ملے تو اس پر کوئی موقف قبول نہیں ہے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام”پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاہے کہ صرف اپوزیشن کواحتساب کانشانہ بنایاجارہاہے ، حکومتی لوگوں کااحتساب کیوں نہیں ہورہا؟ انہوں نے کہا کہ وزراءکی کارکردگی بظاہرنظر نہیں آرہی ، کیا تحریک انصاف کوپتہ نہیں تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال کیاہے ؟ان کا کہنا تھا کہ آ ج مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف والے انڈے قومی اسمبلی میں بھی لیکر آئے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پسند اورناپسند کی بنیادپر پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے ، چیئر مین نیب وزیر اعظم سے ملے تو اس پر کوئی موقف قبول نہیں ہے ،نیب کو اپنی کارکردگی پر خود سے غورکرنے کی ضرورت ہے ۔