ماڈلنگ میں جسم کے اتار چڑھاؤپر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے،معراج خان

ماڈلنگ میں جسم کے اتار چڑھاؤپر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے،معراج خان
 ماڈلنگ میں جسم کے اتار چڑھاؤپر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے،معراج خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی کام کیا اس پر مطمئن ہوں مزید بہتری بھی لاؤں گی ۔ایک سوال کے جواب میں معراج خان نے کہاکہ ماڈلنگ اور اداکاری دو مختلف شعبے ہیں ماڈلنگ میں آپ کو اپنے جسم کے اتار چڑھاؤپر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے اور اداکاری میں آپ کے چہرے کے تاثرات اورڈائیلاگ کی بہتر ادائیگی بہت معنی رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی بھی بہت آفرز ہیں۔
مگر جس معیار کی پنجابی فلمیں بن رہی ہیں میں خودکو ان میں فٹ نہیں سمجھتی ہاں اگر کسی اچھے سبجیکٹ کی فلم یا ڈرامہ آفر ہواتو ضرور سوچوں گی۔معراج خان نے مزید کہاکہ میں نے اپنے کام کا آغاز ہی ماڈلنگ سے کیا تھا بہت ساری ریمپ واک اور کمرشلزکرچکی ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے معیاری کیا ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں آگے بھی منتخب اور معیاری کام ہی کروں کیونکہ شہرت تو ہر اداکار یا اداکارہ کو مل ہی جاتی ہے مگر اس کو سنبھالنااور بنائے رکھنا ہی اصل کام ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -