لیاقت آبادکے علاقہ میں خواجہ سرا کا پراسرارقتل

لیاقت آبادکے علاقہ میں خواجہ سرا کا پراسرارقتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر )لیاقت آباد کے علاقے میں خواجہ سرکو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ،کئی روز بعد کمرے سے بدبو آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے پنڈی راجپوتاں میں31سالہ احمد عرف صائمہ خواجہ سرا ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا گزشتہ روز صائمہ کے کمرے سے بدبو آنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کے کمرے کا دروازہ توڑا تو اندر احمد عرف صائمہ خواجہ سرا کی نیم برہنہ لاش پڑی تھی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مر دہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے شبہ ہے کہ 31 سالہ احمد عرف صائمہ خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کیا ہے تاہم موت کی وجہ پورسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی۔

مزید :

علاقائی -