ریاض میں2018کی ساتویں خواتین نمائش
ریاض(آئی این پی)سعودی خواتین کو روزگار کے قابل بنانے کیلئے’’موسم سرما کی دکانیں برائے2018ء‘‘کی ساتویں نمائش کا اعلان کردیا۔ریاض ہسپتال کے ڈاکٹر وفا الرشید نے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادی عادلہ بنت عبداللہ اور وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ہماری اس نمائش کی سرپرستی کررہے ہیں۔نمائش17 دسمبر سے 20 دسمبر تک ریاض کے معروف ہسپتال میں منعقد ہوگی۔روزانہ شام5 بجے سے رات10بجے تک کھلی رہے گی۔اس میں ہنرمند سعودی خواتین کو اپنی دستی مصنوعات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔130خواتین حصہ لیں گی۔ان میں12فیصد خلیج ،9 فیصد عرب اور2 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔