پارا چنار ،مکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

پارا چنار ،مکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں مکان میں اگ لگنے کی وجہ لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا پاراچنار شہر کے شینگگ روڈ کشمیر مارکیٹ میں کرایہ دار رجب علی کے مکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے گھر میں پھیل گئی لوگوں نے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی جنہوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اس آتش زدگی کے نتیجے میں گھر میں نقدی سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا علاقے کے رہائشیوں کے مطابق مذکورہ گھرانہ نہایت غریب ھے حکومت ان کے ساتھ معقول مالی امداد کریں