جے یو آئی کے محمد یار خان کی نانی انتقال کرگئیں
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ جمیعت علماء اسلام ف کے رہنماء سابق امیدوار محمد یارخان کی نانی اور محمد سہراب خان،حا ،ایکسئین واپڈا مشرف خان ، حاجی سلطنت خان ، امیرزیب خان اور نواب خان کی ماں انتقال کرگئی۔ مرحومہ ایس کے سی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر شوکت خان ،محمد علی خان،سابق ایڈوکیٹ جنرل جاوید خان ،عماد احمد خان ،ڈاکٹر منصورعلی خان،عرفان خان کی نانی تھی ۔مرحومہ کوپیر کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، مرحومہ کے نما ز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، وکلاء ، صحافیوں ،ڈاکٹروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ فکرسے تعلق رکھنے والے آفراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی میرہ بشام میں میرہ ہاوس حاجی امیرزیب کی رہائشگاہ میں ادا کی جارہی ہے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے شانگلہ میڈیا سنٹر میں بھی دعا کی گئی۔