حلیب فوڈزکا کینئرڈبزنس ویک کے فاتح اسپانسرشپ کا اعلان
کراچی (پ )پاکستان میں فوڈ اور مشروبات تیار کرنے والی صف اول کی کمپنی حلیب فوڈز لمیٹڈ نے اس سال منعقد ہونے والی کینئرڈ بزنس ویک کو اسپانسر کیا۔ حلیب فوڈز لمیٹڈ اس ایونٹ کا پلاٹینم اسپانسر رہا۔ مزیدبراں، ایچ ایف ایل نے کنینئرڈ بزنس ویک کے دوران منعقد کی گئی انٹر یو نیورسٹی انٹرپرینیورشپ مقابلے کے فاتح کو بھی اسپانسر کیا۔ ملک کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے متفرق سیشنز میں شرکت کی جن میں حلیب فوڈز لمیٹڈ کی جانب سے ہیڈ آف مارکیٹنگ عبدالسمیع قہراور ہیڈ آف ہیومن ریسورسز ثناء شیراز نے اسپیکنگ سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ثنا ء شیراز نے اپنے سیشن میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُنہیں قابل قدر مشورے دئیے تاکہ وہ اپنے کیریئر کو کامیاب بنانے کے لئے جرات مندانہ اقدامات لیں ۔ ثناء کے تفصیلی انٹریکٹو سیشن کا ماخذ ’ ’Follow your passion - that's it?‘‘ تھا جس میں ذاتی اور پیشہ ورانہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ثابت قدم اور نظم و ضبط کے ساتھ پُرعزم رہنے کی تلقین کی گئی۔ ایونٹ کے حوالے سے ثنا ء کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے حلیب فوڈز لمیٹڈ میں اپنے لوگوں کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز رکھی ہے تاکہ وہ اپنی اور کاروبار کی ترقی میں مختلف ذاویوں سے سوچیں۔ کینئرڈ بزنس ویک 2018میں ملک بھر سے کئی تعلیمی اداروں نے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں پینل گفتگو، نیٹ ورکنگ سیشنز، کیس اسٹڈیزاور میوزیکل نائٹ شامل ہیں۔ کے بی ڈبلیو کی سب سے خاص بات انٹر یو نیورسٹی انٹرپرینیورشپ مقابلے کا اہتمام تھا جہاں مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے گروپس نے حصہ لیا اور پینل کے ججز کے سامنے اپنا کاروباری پلان پیش کیا۔حلیب فوڈز لمیٹڈ کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں روزگار کے لئے اولین چوائس ایچ ایف ایل ہے۔ کمپنی ایک ایسے ماحول کو قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے جہاں قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ترقی کے لئے مقصد اور جذبے کی اپنی جگہ اہمیت ہے لیکن ساتھ ہی ذاتی مقصد بھی اہم ہے۔اسی لئے کمپنی کاروباری اہداف کو اپنے کلچرل خدوخال کے ساتھ باہم منسلک کرتی ہے تاکہ ملازمین عمدگی سے کام کریں اور اپنی کمپنی کو ملک میں روزگار کے لئے سب سے موزوں ادارہ بنائیں۔