ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کانووکیشن کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیور سٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 9thکا نووکیشن بدھ 12دسمبر کر کٹ اسٹیڈیم اوجھا کیمپس میں منعقد ہو رہا ہے، کانووکیشن کی ریہرسل کے لیے طلبا و اساتذہ کو منگل11دسمبر کی صبح طلب کیا گیا ہے، قبل ازیں کانووکیشن کمیٹی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد نے ایک اعلامیے کے ذریعے تمام امتحانات، کلاسز گیارہ اور 12دسمبر کلاسز منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔11دسمبر کو فل ڈریس ریہرسل کے لیے طلبا و اساتذہ کو کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ ادارے کا شناختی کارڈلانے اورگاؤن پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، کانووکیشن میں ڈی ایم سی، ڈی آئی ایم سی کے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس، فارم ڈی، بی ایس اور ایم ایس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور پی ایچ ڈی پروگرام کے طلبا کو اسناد تفویض کی جائیں گی۔