ٹانک ، پانی چوری روکنے کیلئے تین ایم پی اوکے تحت گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

ٹانک ، پانی چوری روکنے کیلئے تین ایم پی اوکے تحت گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کا پانی کے بحران پر قابو پانے اور چوری کو روکنے کے لئے تین ایم او کے تحت گرفتاریوں کا سلسلہ جاری 15سے زائد افراد پانی چوری کے الزام میں گرفتار دس سال بعد ہیڈ زام پر کل سے ایف سی کے جوانوں کی تعیناتی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان نے بتایا کہ پینے کے پانی کی چوری کوروکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور نہ ہی وہ اپنے فرائض سے غافل ہے انہوں نے بتایا کہ پانی چوری ایک گھناؤنا فعل ہے اور اس میں ملوث افراد و اہلکار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی ٹانک کے تین چوکیداروں کے بھی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ مستقل بنیادوں پر پانی کی چوری روکنے کے لئے دس سال بعد زام پر ایف سی کے جوانوں کی تعیناتی کا عمل کل س شروع کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے ڈی او ایف سی سے بات چیت کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مین تالابوں پر موجود پانی کے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ٹانک کے شہریوں کا پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے ٹانک بازار کی مین سڑک کی تعمیر کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کسی بھی قسم کی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی اور اس کے لئے سڑک کے ٹینڈرپر کام جاری ہے تاکہ فوری طور پر سڑک کی تعمیر پر کام شروع کیا جا سکے اور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔۔۔